ایران سے جوہری مذاکرات میں بڑے اختلافات موجود ہیں، فرانس

پیرس:فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات میں اب بھی اہم امورپر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان مذاکرات کے متاثر ہونے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وقت کسی کے ساتھ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں