تفتان کے کورنٹائن سینٹر سے مزید 12 افراد کو انکے گھروں کیلئے روانہ کردیا گیا
تفتان:تفتان کے کورنٹائن سینٹر سے مزید 12 افراد کو انکے گھروں کیلئے روانہ کردیا گیا آج بھیجے جانے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے تھے جن کا تعلق بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہیں تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے کورنٹائن سینٹر میں موجود 12 افراد کو انکے علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا تحصیلدار تفتان ظہور احمد حسنی کیمطابق آج بھیجے افراد نے کورنٹائن کا 14 روزہ مدت پورا کرلیا تھا اور انکے ٹیسٹ بھی کیئے گئے جو منفی آئے تھے اور سب کا تعلق بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہیں جنہیں آج روانہ کردیا گیا تفتان کے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں اس وقت 220 کے قریب ایران سے آنے والے پاکستانی شہری موجود ہیں۔
Load/Hide Comments