افغانستان، کورونا کے 37 نئے کیس سامنے آ گئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 521 ہو گئی
کابل: افغانستان میں کورونا وائرس کے مزید 37 کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 521 ہو گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بارہ صوبوں میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 34 صوبوں میں کیسوں کی مجموعی تعداد 521 ہو گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments