اپوزیشن نے اپنے مفادات کے لیے ان عظیم روایات کو پاؤں تلے روند ڈالا،سینیٹردنیش کمار

کوئٹہ:سینیٹردنیش کمار نے بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کے گزشتہ روز کی رویے کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات اور اسکیموں کے لئے صوبے کی شاندار تاریخی اور ثقافتی روایات جو پورے صوبے کے لیے باعث فخر تھے اور ہیں وہ عظیم روایات جس پر پورا صوبہ فخر کرتا ہے اپوزیشن نے اپنے مفادات کے لیے ان عظیم روایات کو پاؤں تلے روند ڈالا جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے روایے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اپوزیشن کے نزدیک کیا یہی وہ ہمارے تاریخی اور ثقافتی روایات ہے جن کا مظاہرہ انھوں نے کل کیا سینیٹردنیش کمار نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن نہ صرف صوبے کی تاریخی اور شاندار روایات کو پامال کیا بلکہ جمہوری روایات کا بھی جنازہ نکال دیا۔ اپوزیشن کے اس غیر جمہوری بلکہ آمرانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو خود کو بڑے قوم پرست اور مذہب پرست کہتے ہیں گزشتہ روز قوم پرستی کی لاج رکھ پائیں اور نہ ہی مزہبی رواداری، شاہستگی اور احترام نسواں کا لاج رکھ پائیں۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت ذاتی مفادات اور اسکیموں کا نام ہرگز نہیں ہے۔ جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کے لیے اپوزیشن نے جو ڈھونک کل رچایا وہ قابل افسوس اور شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزشین نے احتجاج کے نام پر جو ڈرامہ کل رچایا لگتا ہے کہ وہ کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے جسکا مقصد جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا تھا لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں مخلوط حکومت مضبوط و مستحکم ہے اور انشااللہ اگلے انتخابات میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر کامیابی حاصل کرے گئی اور آئندہ بھی ہماری حکومت ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں