حکومت مشکل گھڑی میں او ورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے او ورسیز پاکستانیوں کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے پیر کو سول ایوی ایشن کے وزیر اور پی ائی اے سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پیغام میں اسپیکر اسد قیصر کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اورسیز پاکستانیوں کیساتھ کھڑی ہے۔پارلیمنٹ اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔حکومت بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے۔دنیا میں جہاں پاکستانی بھائی پھنسے ہیں ان تک پہنچیں گے۔دس روز میں تمام بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔حکومت کی کوشش ہے زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلائی جاسکیں۔تبلیغی جماعت کے بھائیوں اور زائرین کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں