کرونا وائرس کیلی فورنیا میں تین لاکھ روپے کی اشیا چاٹنے پر خاتون گرفتار
کیلی فورنیا:امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک دکان میں خریداری کے وقت کم سے کم 3 لاکھ پاکستانی روپے کی قیمتی اشیا کو چاٹنے پر خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔خاتون کی جانب سے مہنگی چیزوں کو چاٹنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ پہلے ہی امریکا کے تمام اسٹورز اور شاپنگ مالز میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اسٹورز اور عام گھریلو استعمال کی چیزوں کی دکانوں پر بیمار شخص کے آنے اور وہاں چھینکنے سمیت کسی بھی شخص کی جانب سے کوئی مشتبہ حرکت کیے جانے کے بعد چیزوں کو ضائع کیا جا رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نواڈا سے قریب قصبے کے ایک گاؤں میں خاتون نے 1800 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 3 لاکھ روپے کی چیزوں کو خریدنے سے قبل چاٹا تو انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔