موسم کی تبدیلی کے باعث تیز اور سرد ہواؤں نے ہزاروں ابابیلوں کی جان لے لی
سرد موسم اور طوفانی ہواؤں سے شمال اور بحیرہ ایجیئن کے اطراف ہزاروں پرندے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یونانی وائلڈ لائفموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چلنے والی غیر معمولی تیز اور سرد طوفانی ہواؤں نے سالانہ ہجرت کرنے والی ہزاروں ابابیلوں اور دیگر پرندوں کی جان لے لی۔سالانہ ہزاروں پرندے افریقا سے یورپ اور دنیا کے دوسرے ممالک ہجرت کرتے ہیں لیکن اس سال افریقا سے یورپ آنے والے ہزاروں ابابیل اور دیگر پرندے منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں افریقا سے یورپ روایتی ہجرت کرنے والے ہزاروں ابابیل اور دیگر پرندے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں، گھروں کی بالکونیوں اور جھیل کے پاس مردہ پائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments