کسی سے ڈرنے والے نہیں، عوام کے حقوق کیلئے جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عبدالواحد صدیقی

کو ئٹہ:رکن صوبائی اسمبلی الحاج عبدالواحدصدیقی گزشتہ روز جمعیت تحصیل دفترتشریف لائے اس موقع پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا اور عیادت کیلئے جمعیت کیکارکنوں پشتونخوا میپ کے رہنماں کیعلاوہ علاقے کے معتبرین بڑی تعداد میں تشریف لائے اس موقع پرعیادت کرنے والوں سے ایم پی یا الحاج عبدالواحدصدیقی تحصیل امیرحافظ نورظلم نے خطاب کرتے ہوئے تمامبکارکنوں عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شاندار استقبال کیا اور انکی عیادت کیلئے آئے اس موقع پر عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ 3 سالوں سے ہم پر عوام دشمن حکومت مسلط ہے جن کو صرف اپنے جیبوں کی فکر ہے انھیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہم مسلسل 3 سالوں سے حکومت کے خلاف نکلے ہیں اسمبلی کیاندر اورباہرہرقسم کا احتجاج کیا ہے اورآئندہ بھی کرینگے مگر عوام کی حقوق پرسودابازی نہیں کرینگیانھوں نے کہا کہ تاریخ کی ناکام ترین حکومت نے ناکام اورعوام دشمن بجٹ پیش کیا جن میں منتخب نمائندوں کی تجاویز نظرانداز کرکیمنظور نظر غیرمنتخب افراد میں بجٹ تقسیم کیا کیونکہ منتخب نمائندوں کو صرف علاقے اورعوام کی فکر ہے وہ کرپشن نہیں ہونے دیتے اور نہ وزرا کو کمیشن دیتے ہیں لہذا حکومت نے غیرمنتخب افراد کا راستہ اختیار کیاہے تاکہ کرپشن کرنے میں انکے لئے آسانی ہو مگر ہم حکومت آسانی سے کرپشن نہیں ہونے دینگے ہمارے حلقے بھی بلوچستان کا حصہ ہے ہمارے حلقوں کیعوام بھی ترقی کے حق دار ہیں ہمارے عوام کو دیوار سے لگاکر حکمران کرپشن کرکے ہ میں چھپ نہیں کراسکتے ہم حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے بکتربندگاڑیوں اورایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں اپنے عوام کی حقوق اورترقی کیلئے ہرفورم پرآواز بلند کرینگے اور جان کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار ہیں گزشتہ روز ہمارے اوپر بکتر بندگاڑی کاحکم دیا گیا مگر اللہ کے ہاں ہماری زندگی باقی تھی اور ہم بچ گئے اور نئے عزم کے ساتھ مذید سخت احتجاج کے ساتھ میدان میں اترے ہیں بکتر بندگاڑی بھی ہمارے لئے بھیج کر ہمیں زخمی کیا ہمارے اراکین زخمی ہوئے ان میں خواتین بھی شامل ہیں مگر اسکے باوجود ہم ایف آئی آر درج کرنے کیلئے گئے درخواست دے دی مگر ہمارا ایف آئی آر ابھی درج نہیں ہوی الٹا ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جن سے ہم نہیں ڈرتے حکومت کے اورانکے مظالم کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے پی ڈی ایم بلوچستان کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جن میں سخت فیصلے کئے گئے ہیں کارکنان احتجاج کی تیاری کریں جام حکومتکا عوام دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں کرینگے اس کے بعد ایم پی اے عبدالواحد صدیقی اورسابق سینیٹر عثمان لالا کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور قرآن خوانی بھی ہوئی اورآخر میں تمام شرکا کیاعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں