بلوچستان میں قانون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ضیاء لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ صوبے میں قانون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کی ہے نہ کسی کے خلاف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سینٹرل جیل میں سپریٹنڈنٹ  کو نئی گاڑیاں فراہم کرنیکے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔آئی جی جیل عثمان غنی صدیقی نے وزیر داخلہ کو جیل اصطلاحات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ سپریٹنڈنٹ کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں اور فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیااس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے  جیل پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہیوزیر داخلہ نے آئی جی پولیس کو  قیدیوں کے لئے انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا جبکہ بعض قیدیوں نے مقدمات میں تاخیر کے بارے میں وزیر داخلہ کو آگاہ بھی کیا۔وزیر داخلہ نے اپنے اسٹاف کو قیدیوں کامسئلہ متعلقہ فورم پر  پیش کرنے  کے حوالے سے ہدایات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں