میانمار میں جھڑپوں کے دوران 8 مسلح افراد ہلاک، 8 گرفتار

یانگون:میانمار کے علاقے ماندالے میں جھڑپوں کے دوران 8 مسلح افراد ہلاک اور 8 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ریاستی انتظامیہ کونسل کی انفارمیشن ٹیم نے منگل کے روزجاری کیے جانیوالے ایک بیان میں بتایا کہ مسلح افراد کے قبضہ سے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، دستی بم اور چھوٹے ہتھیار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں آج صبح اس وقت شروع ہوئیں جب سیکورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چانمیاتازی قصبے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلح افراد کی فائرنگ کا جواب دینے پر 4 مسلح افراد مارے گئے اور سیکورٹی فورسز کے کچھ اہلکاروں کو گہرے زخم آئے ہیں۔دریں اثنا اسی قصبے میں ایک کار میں سوار کچھ مسلح افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔بیان کے مطابق بعد ازاں کار بجلی کے ٹرانسفارمر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلی معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں