ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے ٹیکس فری بجٹ منتخب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،قاسم سوری

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کوئٹہ اسلام آباد ائیر سیال فلائیٹ آپریشن کا افتتاح کردیا۔ تقریب کوئٹہ ائیرپورٹ پر ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری تھے۔تقریب سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ ٹیکس فری بجٹ منتخب حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وزیر اعظم کا عزم ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں کی ترقی کیلئے 640 ارب روپے سے کام کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاترہوکر صرف ملک اور عوام کی بہتری کیلئے کام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ائیر سیال کے عہدئداروں کو فلائیٹ آپریشن کے آغاز پر مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ کمپنی گوادر سے بھی آپریشن شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں دنیا کی بڑی ائیر لائین بند ہوئے لیکن پاکستان میں نئی سروس جا آغاز ہوا۔ ائیر سیال ائر بس کے زریعے کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کیلئے ہفتہ میں 6 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ائر سیال کا فلائیٹ آپریشن ملک لے 5 شہروں میں شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ائر سیال کے CEO امین احسن اور PTI بلوچستان کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں