امریکا : نیویارک میں کورنا کے باعث 100 سے زائد پاکستانی ہلاک
واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والے 8 ہزار افراد میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔رواں ہفتہ امریکا کے لیے ہلاکتوں کے لحاظ سے انتہائی مہلک ثابت ہوا اور اس دوران امریکا بھر میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً دگنی ہوگئی جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔واضح رہے کہ یہ وائرس اب تک دنیا بھر میں تقریباً 17 لاکھ لوگوں کو متاثر کرچکا ہی جس میں سب سے زیادہ مریض امریکا میں سامنے آئے جہاں اب تک 18 ہزار 693 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
Load/Hide Comments