اٹلی:کرونا فیز دو شروع، 3مئی تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن رہے گا
اٹلی میں کرونا سے ہونے والے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایک بہت ہی چھوٹے پیمانے پر مرنے اور نئی کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک ملک بھر میں کیسز کا آنا مکمل طور پر بند نہیں ہوگا اس وقت تک ہم مکمل طور پر لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کر سکتے۔اٹلی میں 20فروری سے کیسز کا آنا شروع ہوا تھا جو بعد میں وسیع پیمانے تک پہنچ گیا۔ اب مجموعی طور پر موذی مرض کرونا کی وجہ سے اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب ایک بڑا عرصا گزرنے کے بعد اٹلی میں کرونا کیسز میں ایک بہت ہی محدود پیمانے پر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس سے اب اٹلی میں کرونا فیز دو کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کے تحت اٹلی میں کچھ اسٹوریز کچھ کمپنی اور کچھ بچوں کے سامان فروخت کرنے والی دکانیں کھول دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک اٹلی میں کیسز کا آنا مکمل طور پر بند نہیں ہوگا لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم نہیں کریں گے۔ یاد رہے کرونا کا آغاز چین کے شہر وہان سے ہوا تھا جو بعد میں پھیلتا گیا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ چین نے ایک حد تک اس وباء کو کنٹرول کیا ہے جہاں کیسز بہت ہی محدود پیمانے تک جا پہنچے ہیں جبکہ امریکا میں یہ وباء بڑے پیمانے تک پھیل چکا ہے جہاں کیسز کی تعداد 2لاکھ سے اوپر ہے۔