سیشن جج سریاب کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 12سال قید کی سزا

کوئٹہ؛ سیشن جج سریاب جناب طارق انور کاسی نے معصوم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر 12سال قید 2لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ کیچی بیگ کے حدود ازبک بازار میں دکاندار ملزم عبدالغفار نے گزشتہ سال ماہ جنوری میں اپنی دکان میں معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر ان کے ساتھ نازیبا حرکات کا ارتکاب کیا جس سے متعلق پولیس نے شکایات پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار اورمقدمہ کا چالان عدالت ہذا میں پیش کیاگزشتہ روز عدالت کے جج نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبدالغفار کو زیر دفعات376اور 511PPCکے تحت جرم ثابت ہونے پر 12سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو 6مزید ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں