امریکا میں کرونا بے قابو، ایک دن میں 2ہزار سے زائد ہلاکتیں اپریل 11, 2020اپریل 11, 2020 0 تبصرے نیویارک: امریکی حکام نے پچھلے24گھنٹوں کے دوران مزید 2,108اموات کی تصدیق کی ہے جس سے اب مجموعی طور پر ملک بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 18ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ کرونا وباء کے بعد ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں کہیں پر ہلاکتیں نہیں ہوئی ہے۔ آج سے ایک مہینے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے اس کو عالمی وباء قرار دیا گیا تھا۔ ابھی تک اباء پر کنٹرول حاصل نہیں کیا جا سکا ہے، اس وقت امریکا کے اندر کروناسے متاثرین کی تعداد 5لاکھ سے اوپر پہنچ چکی ہے۔ اس وقت دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جبکہ امریکا ایک سو ہلاکتوں سے پچھے ہے اور دیکھنے میں یہی آرہا ہے کہ جلد امریکا اٹلی کو ہلاکتوں سے پیچھے چھوڑ دے گا۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)