قلات،سماجی تعلیمی حلقوں کا زیر تعمیر بی آر سی سکول کی بلڈنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ
قلات: قلات میں زیر تعمیر بی آر سی سکول کی بلڈنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ قلات کے سماجی تعلیمی حلقوں نے صوبائی وزیر داخلہ اور قلات کے ایم پی اے میر ضیاء اللہ لانگو سیکریٹری کالجز بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ار سی قلات کی بلڈنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے فنڈز فراہم کریں یاد رہے کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے فنڈز سے گرانی قلات میں بی ار سی کی تعمیر کاکام شروع ہو کئی سال گزرنے کے باوجود بلڈنگ مکمل نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک اھم تعلیمی منصوبہ طوالت کا شکار ہیں لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بی آر سی قلات کے لیے فنڈز فراہم کیا جاے تاکہ اس میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو سکیں اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ مر ضیاء لانگو میر خالد لانگو اور سیکرٹری کالجز فوری توجہ دیں کر بی آر سی بلڈنگ جلد تعمیر کروائیے۔
Load/Hide Comments


