بلوچستانی اقوام اور سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں سبی میں دہشت گردی کے واقعہ جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اس واقعے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہورہی اس لئے ملک دشمن عناصر اپنی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کی بدولت صوبے میں امن وامان خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی بلوچستانی عوام قطعاً اجازت نہیں دیں گے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے بلوچستانی عوام اور ہمارے سیکورٹی کے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی بلوچستانی اقوام اور ہمارے بہادر سیکورٹی اہلکار ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کے ناکام بنائیں گے انشاء اللہ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں فخر ہے اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں پر جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہیں آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ سبی میں شہید ہونے والے شہداء کی درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں