پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بی این پی نے مرکزی خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینٹ الیکشن 2021ء میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور پارٹی امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ کو ووٹ نہ کرنے پر پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ بی این پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے نظریاتی، سیاسی، با اصول، قومی جماعت ہونے کے ناطے پارٹی ڈسپلن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن 2021ء میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کے امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ سینٹ الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے تو اسکے کامیاب نہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے پارٹی نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے باریک بینی کے ساتھ تمام حالات کا جائزہ لیا اور حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کی مرکزی کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کی اور ذمہ دار رکن کے خلاف کاروائی کے لئے سفارش کی مرکزی کابینہ بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچی اور سفارشات مرتب کیے کہ ایم پی اے زینت شاہوانی کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں