آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران میں تیار کردہ کورونا ویکسین لگوا لی

تہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین لگوا لی۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی بیرون ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین لینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی کمپنی شفا فارمڈ کی تیارکردہ ویکسین لگوائی۔خیال رہے کہ ایران میں اب تک 31 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ورلڈ ومیٹر کے مطابق عالمی وبا سے اب تک ایران میں 83 ہزار پانچ سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں