اگر عبیداللہ کاسی کو فوری طور پر بازیاب نہیں کیا گیا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں، اے این پی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی کے مرکزی کمیٹی رکن ملک عبید اللہ کاسی کودن دیہاڑے مین کچلاک شاہراہ کلی کتیرہندو چینہ کے مقام سے اغواکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عبید اللہ کاسی نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی جیسے ذمہ دارقومی سیاسی جمہوری جماعت کے رہنماہے بلکہ وہ کاسی قبیلیکے معززفرداور شریف النفس شہری ہے ملک عبید اللہ کاسی جیسے سفید پوش پرامن ذمہ دارسیاسی رہنما کے ساتھ اس طرح کاواقعہ سرزدہونا نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے حکومت اورانتظامیہ ان کی فوری بازیابی اورمجرموں کو فی الفور گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دی جائیں بصورت دیگرعوامی نیشنل پارٹی بھر پوراحتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کاسی اپنے گھر واقع کلی کتیر سے شہر کی طرف آرہے تھے کہ ہندوچینہ کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے انہیں اغواکیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے انسانیت سوزواقعات دراصل سماج دشمن شرپسند عناصر کی جانب سے خوف اورڈرکاماحول مسلط کرکے عدم استحکام کوفروغ دینا ہے حکومت اورانتظامیہ ان کی بازیابی کیلئے بنیادی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک عبیداللہ کاسی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور اغواکاروں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائیں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی سول سوسائٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکران جیسے نارواانسانیت دشمن امن دشمن عملیات کے خلاف بھرپورآواز اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں