کوہلو، کوئٹہ قومی شاہراہ سیلابے ریلے میں بہہ گئی

کوہلو: کوہلومیں گزشتہ شب موسلا دھار بارشوں سے کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ سوناری کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی وجہ سے کوہلو کا اندرونی بلوچستان سے زمینی رابطہ منعقع ہوگیا ہے جبکہ کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے بارشوں کے پانی اور ژالہ باری سے سنجاڑ،اوریانی،ٹاؤن،ماوند سمیت مختلف علاقوں میں موسم خریف کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے مزید بارشوں کی صورت میں کچے مکانات کے منہدم ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے جبکہ رسالدار میجر شیر محمد مری کی سربراہی میں لیویز فورس مختلف علاقوں میں امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں