جی ایس پی پلس کا درجہ ختم ہو ا تو قوم نیب کو کبھی معاف نہیں کرے گی، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی وجہ سے اگر پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس کا درجہ ختم ہوگیا تو پاکستانی عوام نیب کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی ممبران کے مطالبے پر لاپتہ افراد کے ایشو کے حوالے سے تمام صوبوں کے آئی جیز، ہوم سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے ملنے والا فنڈ ناکافی ہے ان فنڈز سے پورے ملک کا تحفظ نہیں ہو سکتا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت نے اپنی حیثیت کے مطابق اقدامات کئے ہیں لیکن ائیرپورٹس سندھ حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں