لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے
طرابلس:لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لڑنے والی فوج نے مصراتہ شہر میں ایک کارروائی کے دوران ترکی کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ لیبی فوج کی طرف سے کی گئی ایک کارروائی میں بوقرین، السدادہ، الوشکہ، وادی زمزم اور الھیشہ میں قومی وفاق حکومت کی پیش قدمی روکتے ہوئے اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اس دوران لیبیا کی نیشنل آرمی نے جنگی طیاروں کی مدد سے ترکی کے دو مسلح ڈرون طیارے بھی مار گرائے۔
Load/Hide Comments