تھائی لینڈ، کوروناوائرس سے بچاو کے لئے نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھانپ دیئے گئے
نوم پنھ:چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسی دوران تھائی لینڈ کے ایک ہسپتال نے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ان کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھانپنے شروع کردیئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ قدم نومولود بچوں کو عالم وبا سے بچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کا خاص خیال رکھنے کے لیے اس اقدام کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ وہ عالمگیر وبا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔