قلات، یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خورد و نوش غائب، عوام پریشان

قلات:قلات کے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے خوردونوش غائب، غریب عوام بازار سے مہنگے داموں اشیائے خوردنی خریدنے پر مجبور، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق قلات میں یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا، چینی سمیت دیگر اشیا خوردنی غائب ہیں۔اس سے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں چینی گھی تیل چاول سمیت دیگر اشیا خوردنی دستیاب تھی تاہم رمضان المبارک کے بعد عوامی شکایت ہے کہ اب چینی آٹا سمیت دیگر اشیا خوردونوش یوٹیلٹی اسٹور میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک بات قابل ذکر ہے کہ آٹا تو کئی عرصوں سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز میں چینی آٹا خشک دودھ موجود نہیں ہیں صرف صابن سرف گھی اور چاول موجود ہیں عوام چینی آٹا کے لیے روزانہ چکر لگاتے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں یوٹیلٹی اسٹورز میں تمام اشیا خوردنوش کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں