بلوچستان ہائیکورٹ نے فیاض علی جمالی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی، ترجمان نیب بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق پوسٹ ماسٹر گنداخہ فیاض علی جمالی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی، احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار،بلوچستان ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق پوسٹ ماسٹر گنداخہ فیاض علی جمالی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز احمد سواتی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل راشد جعفر رضا نے کیس کی پیروی کی۔نیب بلوچستان نے ملزم فیاض جمالی کے خلاف منی آرڈرز کی رقوم میں خردبرد کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا۔احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پوسٹ ماسٹر گنداخہ فیاض علی جمالی کو 2 سال قید، 4 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ملزم کافی عرصہ تک مفرور رہا، اس دوران ملزم نے احتساب عدالت کوئٹہ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جو آج خارج کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں