چین 220 سے زیادہ قسم کی صنعتی مصنوعات تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

بیجنگ:چین گاڑیاں اور کمپیوٹرز سمیت 220 سے زیادہ قسم کی صنعتی مصنوعات تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔مرکزی کمیٹی برائے مالی و اقتصادی امور کے عہدیدار ہان وین شیو نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ابتدائی دنوں میں ملک ایک ٹریکٹر تک تیار نہیں کرسکتا تھا۔ہان نے کہا کہ چین دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جس کا اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی کی تمام صنعتی کیٹیگریز میں اندراج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں