ترکی میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک
استنبول:ترکی کے شمال مغربی صوبے تکیرداغ میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران زہریلی بوٹلیگ شراب پینے کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 19 دیگر افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔مقامی روزنامہ ہابر ترک نے پیر کے روز بتایا کہ صوبے میں شروع کی جانیوالی خصوصی کارروائیوں کے دوران پولیس ٹیموں نے اب تک بوٹلیگ شراب کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس میں ملوث 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 200 لیٹر جعلی شراب ضبط کر لی ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال داخل کیے جانیوالے 19 افراد میں سے 16 اس وقت ضلع کورلو میں ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹوں میں موجود ہیں اور ان میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔اکتوبر 2020 میں ترکی کے متعدد صوبوں میں بوٹلیگ شراب پینے کے بعد 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


