پاکستان میں ایل این جی کا چوتھا ٹرمینل لگانیکا منصوبہ طے پاگیا
اسلام آباد :پاکستان میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کاچوتھا ٹرمینل لگانے کا منصوبہ طے پا گیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگے گا، یہ ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائیگا اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔علی زیدی کا کہنا ہیکہ جاپانی کمپنی نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہیکہ ٹرمینل پر 90 ایل این جی کارگو شپ لنگر انداز ہوسکیں گے جب کہ ٹرمینل کے لیے 24 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائیگی۔ #/s#
Load/Hide Comments


