ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں،کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے،پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت شہریار خان آفریدی، اسپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان، ڈی جی نیشنل کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ جس طرح دفتر خارجہ نے اور پاکستانی سفارتخانوں نے جس طرح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا ہے وہ قابلِ تحسین ہے جس پر انہوں نے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں