کسی منفی پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوامی خدمت اور فلاح وبہبود کا سلسلہ جاری رہے گا کسی منفی پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈوں کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے عوام نے الیکشن میں جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اُس پر پورا اُتر نے کیلئے صوبائی حکومت بہترین منصو بہ بندی اور مملکت عملی کے تحت اقدامات اُٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن لورالائی ضلع چمن کا قیام اور ٹیکس فری بجٹ کا پیش کیا جاتا ہے عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام دوست اقدامات سے یقینا عوام کی زندگی میں ایک انقلاب برپاہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے پاکستان کے 43فیصد رقبے پر مشتمل ہے نئے انتظامی یو نٹوں کا قیام عوام کے بہترین مفاد اور وقت کا تقا ضا تھا۔جن کو عملی جامہ موجودہ صوبائی حکومت نے پہنایا کیونکہ ہماری حکومت کے پیش تطرہروہ اقدام ضروری اور بہترین ہے جن سے عوام کو بل واسطہ بلا واسطہ فائدہ پہنچنے محتر مہ بشریٰ رند نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبو د کیلئے اقدامات کرنا ہماری سیاست کا مرکزومحور ہے عوام سے کئیے گئے وعدوں کو عملی حامہ پہنا نے کیلئے صوبائی حکومت بھر پور کو شیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں