حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر سرکاری دفاتر و دیگر مقامات پر داخلے پر پابند ی لگا دی

کوئٹہ: محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے حکم نامہ اور NCOCاسلام آباد کے فیصلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم جولائی 2021ء سے تمام افراد جنہوں نے کرونا ویکسینشن نہیں کروائی ان کا داخلہ سرکاری دفاتر میں ممنوع ہوگا۔ تمام افراد جنہوں نے کرونا ویکسیشن نہیں کروائی کو تفریحی مقامات /پارک داخلہ ہو نے کی اجازات نہیں ہوگی۔تمام بینک،شاپنگ مالز /سینٹر ز کے مالک اور ملازمین،شاپ کیپرز خود بھی ویکسینشن کرائیں ار کسٹمر ز کو ویکسینیشن کارڈ چیک کئے بغیر بینک شاپنگ مالز سینٹر اور دوکانوں میں داخل نہ ہونے دیں۔ تمام افراد جنہوں نے کرونا ویکسینیشن نہیں کروائی ان کو پبلک ٹرانسپورٹ ہو ائی ٹرین روڈ میں سفر کرنے کی اجازات نہیں ہوگی۔ تمام شادی ہال مالکان اور عملہ خودبھی ویکسیشن کرائیں اور آنے والے مہمانوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کئے بغیر شادی ہالز میں داخل نہ ہونے دیں۔ان ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں