کورونا وائرس، برطانیہ میں بھی طبی سہولیات کا فقدان

لندن:این ایچ ایس کی جانب سے برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکز سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے خطرے میں ہیں کورونا ایک ایسی بیماری ہے جس سے بچنے کیلئے سب سے اہم حفاظت ہے اور ہیلتھ ورکرز بنا حفاظتی سامان کے اپنے آپ کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔ این ایچ ایس کے رہنما نے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہمیں کام کرنا ہے، ایسے ہم کورونا کو روک نہیں سکتے۔ بی ایم اے نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سامان کی کمیوں کی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسز پریشان ہیں کہ سامان کی عدم موجودگی میں کام کریں یا نہیں جس کے بعد وہ کام کرکے اپنی زندگیوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے تباہی مچ چکی ہے آج بھی برطانیہ میں کوروناسے مزید 918افراد ہلاک چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والے افراد 10ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں