کوئٹہ، چمن پسنجر کی بندش سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ: چمن پسنجر کی بندش سے ہزاروں مسافرکومشکلات کاسامنا کرناپڑے گا،رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے حکومت بلوچستان کی درخواست پر بوستان تا کوئٹہ اور پھر کولپور کیلئے ٹورسٹ شٹل سروس شروع کرنے سے ہر ہفتے میں دو دن کوئٹہ تا چمن چلنے والی مسافر ٹرین چمن پسنجر نہیں چلے گی جس کی وجہ سے مسافروں کو مایوسی پھیل گئی ہے،چمن پسنجر کے ذریعے ہزاروں مسافر کوئٹہ سے چمن اور پھر چمن سے کوئٹہ کیلئے سفر کرتے ہیں لیکن شٹل سروس سے اب ٹرین ہفتے میں دو دن نہیں چلے گی جس کی وجہ سے لوگ اب مسافر ویگنوں،گاڑیوں میں سفر کرینگے عوامی حلقوں اور مسافروں نے شدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے ہی ٹرانسپورٹرز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اب جب ریلوے کے ذریعے سستااور آسان سفر میسر تھا تو حکومت بلوچستان کی جانب سے ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کے نام پر عوام کو سفر سے محروم کرکے ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لوٹنے کیلئے چھوڑ رہے ہیں،حکومت کوچاہیے کہ مسافروں کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عوام کوسہولت کی بجائے مشکلات کاسامنا کرناپڑے،بدقسمتی تو یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے چلنے والی ٹورسٹ شٹل ٹرین بھی خالی گئی ہے۔


