جب تھانے میں یہ حال ہے تو باہر کیا ہوگا، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بجلی روڈ تھانے میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ بھوک،مفلسی،غربت اور لاچاری کی دعویداروں کا تھانوں میں یہ حال ہے تو اللہ جانے باہر کیا حال ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بجلی روڈ تھانے میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی کھانے کی تصاویر شیئر کی اورکہاکہ یہ کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں مخالف جماعتوں کے ممبران بلوچستان اسمبلی ہیں جو اپنے فنڈز کے لیے جہاد پہ ہیں اور ہر دن یہی سلسلہ ہے بھوک, مفلسی، غربت اور لاچاری نعروں کے دعویدارجب ان کا تھانوں میں یہ حال ہے, اللہ جانے باہر کیا حال ہوگاوزیراعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال سے متعلق ووٹنگ پول شروع کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے لیڈرز سے کہیں کہ وہ ووٹ کریں میں دیکھناچاہتاہوں کہ وہ فنڈز لیپس ہونے کاالزام لگانے سے پہلے کتنا جانتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایگریکلچر، انڈسٹریز،لائیواسٹاک ودیگر شعبوں میں گزشتہ تین سالوں میں کتنا خرچ کیا اور کیا حکمت عملی اپنائی گئی ہے ہم نے آئندہ سالوں کیلئے کیاکیاہے وہ بھی شیئر کرینگے۔


