ژوب، آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان حکام بالاخاموش
ژوب: ژوب شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری پریشان حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ روڈ پرآوارہ باؤلے کتے کے کاٹنے سے لیویز اہلکار عبداللہ خان نامی شخص زخمی ہوئے ژوب کے عوام وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات نقل حرکت شہری دن کے وقت بھی محفوظ نہیں اور رات کو آوارہ کتوں کی راج شہری گھروں میں محصور ہوتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ ژوب شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم چلائی جائے بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments


