طلاق کے بعد راکھی ساونت نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کردی

عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، 15 سال پہلے میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر میں ناخوش ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’عامر جی، آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں‘۔ اس پر میڈیا کے نمائندؤں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میری بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں