فرانسیسی طیارہ بردار جہاز’عملے کے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق
پیرس:فرانسیسی طیارہ بردار جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق عملے کے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی طیارہ برادر جہاز کے تین ملاحوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی شہر کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ طیارہ بردار جہازکے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں اور عملے کے ارکان سمیت 1760 افراد موجود ہیں،، جن کو آئی سی یو سمیت تمام طبی سہولیات جہاز کے اندر ہی آئی سی میسر ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے بحری بیڑے روزویلٹ کے کپتان نے محکمۂ دفاع پینٹاگون کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بیڑے پر موجود اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اس لیے فوری طور پر مدد کی جائے۔
س کے بعد امریکی بحریہ جوہری ہتھیاروں سے لیس روزویلٹ نامی بحری بیڑے سے ہزاروں اہلکاروں کو نکالنا کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔