چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل فنڈز جاری کر دیئے
کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان کی گوادرآمد،چیف سیکرٹری بلوچستان نے دورے سے قبل پانی بحران سے نمٹنے کیلئے فنڈ زجاری کردئیے۔ گزشتہ روزچیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر مکران ڈویژن چیئرمین گوادر بندرگاہ، ڈی جی گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر گوادر، پی ایچ ای اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں گوادر پانی بحران سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو حکم دیاکہ گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔گوادر پورٹ واٹر پلانٹ سے یومیہ دو لاکھ گیلن پانی آج سے ہی فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں گوادر پانی بحران سے نمٹنے کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے فنڈ بھی جاری کردئیے۔
Load/Hide Comments


