بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلا س کل سپہر چار بجے ہوگا اجلاس میں پولیس کی بکتر بند گاڑی سے ارکان اسمبلی کو کچلنے، بلوچستان کے وسائل کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر غیر منتخب افراد میں تقسیم کرنے، گزشتہ تین سالوں میں 200ارب روپے واپس کئے جانے، بجٹ بنتے وقت حکومت کو بجٹ کا علم نہ ہونے، بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان اسمبلی کا تھانے میں ہونے، حکومتی ڈکٹیٹر شپ، سابق سینیٹر مرحوم عثمان خان کاکڑ کو خراج عقید ت پیش کرنے کے موضوعات پر بحث کی جائیگی اسمبلی اجلاس کے موقع پر مہمانوں اور مسلح محافظوں کا اسمبلی میں داخلہ ممنوعہ ہوگا جبکہ اجلاس میں ماسک لگانے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی عملد آمد کیا جائیگا
Load/Hide Comments


