پی ڈی ایم کے 4 جولائی کوسوات میں کامیاب جلسے سے حکومت گھبرا گئی ہے،سردار یعقوب ناصر
لورالائی:پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے 4 جولائی کوسوات میں کامیاب جلسے سے حکومت گھبرا گئی ہے ہم نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے سوات کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عمران خان کو قابل قبول نہیں ہے حکومت نے دھاندلی کا پلان بنا لیا ہے لیکن یہ حکومت کیلئے ناممکن بات ہے وزیر اعظم کا ازاد کشمیر میں تین جلسوں سے خطاب الیکشن میں براہ راست مداخلت ہے الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے سیاسی اور انتخابی جلسوں کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ احتجاجی جلسوں کا اغاز خوش آئند بات ہے 29 جولائی کو کراچی کا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا نااہل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے سوا اور کوئی راستہ ہمارے پاس نہیں بچا انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور اے این پی کے بغیر بھی ہماری تحریک کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی چلتا ہے جبکہ لیگی صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف اسی بیانئے پر ہی چلتے ہیں پوری مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اسٹیلشمنٹ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف میں کھبی زرا برابر اختلاف بھی پیدا نہیں کر سکتے وہ اور ہم سب ایک پیج پر ہیں پی پی اور اے این پی پی ڈی ایم سے معافی مانگیں اور دوبارہ اتحاد میں ائیں انہوں نے کہا کہ مستقبل ہمارا ہے موجودہ حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے ملک کو تباہی و بربادی کے سوا عمران خان نے اور کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے پی ڈی ایم کا آخر ی وقت تک ساتھ دیتے رہے گے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ملک کی معاشی اور سفارتی پالیسیا ں بھی ناکام ہو چکی ہیں تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں یا انہوں نے کہا کہ الیکشن جلد اور اسی سال ہونگے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی پی ایم ایل ن ہی لائیگی ملک میں فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے تو حکومت کو اپنی عوامی مقبولیت کا اندازہ لگ جائیگاپتہ لگ جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پشت پناہی کرانے والے ضمنی الیکشن اور پی ڈی ایم کی مقبولیت کے بعد حکومت کی حمایت ترک کریں اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کریں انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن میں ملک کے عوام کے ووٹوں کو اہمیت دینے کے بجائے ڈائریکٹ سلیکشن سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عالمی قوتوں کے ایماء پر انکی جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اب پی ڈی ایم سلیکٹڈ وزیر اعظم کی جعلی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت لا رہے ہیں اور عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتمل ہے۔


