حکومت صوبے کے مزدوروں و ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ:بلوچستان لیبر فیڈریشن کا اہم اجلاس زیر صدارت فیڈریشن کے مرکزی صدر خان زمان واسا ایمپلائز یونین کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سیکرٹری جنرل بلوچستان لیبر فیڈریشن قاسم خان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں محکمہ بی ڈی اے سمیت دیگر اداروں اور میونسپل کمیٹیوں کے مزدوروں و ملازمین کو مستقل کرنے، محکمہ بی اینڈ آر میں براہ راست غیر قانونی بھرتیوں کے عمل کو ایک سال بعد دوبارہ شروع کرنے اور صرف چند مخصوص اضلاع میں سیاسی تعیناتیوں سمیت بی اینڈ آرخضدار میں ملازمین کی تنخواہوں سے بلا جواز کٹوتی محکمہ ایریگیشن میں چند افسران کی جانب سے محکمہ ایریگیشن کی سی بی اے پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان کے عہدیداروں کوحق کی آواز اٹھانے پربلا جواز ٹرانسفر کرنے میونسپل کمیٹیوں کو تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تنظیمی اتحاد کی جانب سے ملازمین کے حقوق کیلئے احتجاج محکمہ پی ایچ ای میں کروڑوں روپے کی مشینری کو تباہی سے دوچار کرنے محکمہ واسا کے ملازمین و مزدوروں کو اوور ٹائم اور وقت پرتنخواہوں و پنشن ادا نہ ہونے اور دیگر اداروں میں اقربا پروری کے علاوہ بولان میڈیکل کالج میں مزدوروں کی جانب سے پرموشن کی پوسٹوں پر راتوں رات بھرتی کے اشہتار کیخلاف لیبر ورکرز ایسوسی ایشن کے عدالتی سٹے اور دیگر مزدور مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں تمام محکموں کی یونینز کے صدور و جنرل سیکرٹری اور فیڈریشن کے مرکزی عہدیداروں قاسم خان نور الدین بگٹی حاجی عزیز شاہوانی محمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی عارف خان نچاری ملک وحید کاسی فضل محمد یوسفزئی حسن بلوچ ظفرخان رند عابد بٹ میر زیب شاہوانی اور دیگر مزدور رہنماں نے موجودہ صوبائی حکومت اور محکموں کی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں و ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پائی جانیوالی تشویش پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گہ جمعرات 8 جولائی کو واسا ہیڈ آفس میں بھر پور احتجاج اور جلسہ منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں ملک گیر کنفیڈریشن کے قیام کیلئے کراچی میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں شرکت کیلئے بلوچستان سے چار مزدور رہنماں کے ناموں پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اداروں کی نمائندہ یونین اپنے اپنے اداروں کو مزدور مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گی جس پر تمام اداروں میں تحریک جلسے و مظاہرے کئے جائیں گے۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت مزدور مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے، مزدور و ملازمین بھر پور جدوجہد کے ذریعے اپنے مسائل حل او رمطالبات منوا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں