جام کمال خلوص نیت سے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، ملک نعیم بازئی

کوئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خلوص نیت سے بلوچستان کی ترقیاتی عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ہمارے ڈیمانڈ پر اغبرگ کو گیس کی فراہمی کچلاک میں ٹراما سینٹر کیلئے فنڈز اور منظوری دیکر عوام کا دل جیت لیا ہے عوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی حالت تبدیل ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر علاقے کے معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر حقیقی معنوں میں توجہ دیکر مسائل حل کررہے ہیں ان عوامی ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچاکر عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خلوص نیت سے بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت کی کوششوں سے پینے کا صاف پانی،تعلیم، صحت تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ہمارے ڈیمانڈ پروزیراعلیٰ بلوچستان نے اغبرگ کو گیس کی سپلائی کچلاک میں ٹراما سینٹر جیسے میگا پروجیکٹس کیلئے فنڈز اور منظوری دیکر عوام کا دل جیت لیا ہے ان ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کردیا جائیگا جن کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ حلقہ میں عوام کی سہولیات کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان پر تیزی سے کام جاری ہے گزشتہ پچاس سالوں سے حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا خوشنمانعروں سے عوام کو دھوکہ دیکر کاغذی کارروائی کے ذریعے فنڈز ہڑپ کردیئے گئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جانے والوں نے بھی ذاتی مفاد لیکرو قت گزارہ مگر عوام کو پانی کی فراہمی جیسے اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لیکن آج عوام کے فنڈز عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر ایمانداری سے خرچ کئے جارہے ہیں عوام اب تسلیم کررہے ہیں کہ ماضی میں ان کے حل طلب مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اب حقیقی معنوں میں علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں