افغانستان، آپریشن کلین اپ، 25طالبان ہلاک،17زخمی

کابل:افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی حملوں کے ایک سلسلے میں 25 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، طالبان صوبہ پر اپنا کنٹرول کھو رہے ہیں، طالبان پریشن کے دوران شہری ہلاکتوں کا الزام لگا کر اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں فضائی حملوں کے ایک سلسلے میں 25 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ یہ بات 209 ویں شاہین کور افغان فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتائی۔ترجمان کے مطابق نے شہریوں کو ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں طالبان کے دعوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے نہ صرف ضلع خطاب کا کنٹرول کھو دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی بھاری جانی نقصان بھی برداشت کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسند آپریشن کے دوران شہری ہلاکتوں کا الزام لگا کر اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب طالبان عسکریت پسند سیکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔اس سے قبل طالبان گروپ نے دعوی کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خطاب کے علاقے بوسیاگ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں