سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سلیم احمد کھوسہ
کوئٹہ:صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کے مفاد کیلئے جلد مزید ڈویژن اضلاع اور سب ڈویژن بنائیں گے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے متعلقہ افیسران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں بھی لینڈ مافیا نے کارروائی کی اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں عوامی مسائل حل ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل اور دیگر عوامی فیصلے کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی بدولت موجودہ تین سال میں جو ترقیاتی کا م ہوئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پانچ سال پورا کرتے وقت بلوچستان کے درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ایک موثر نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو وسیع اور آبادی کی مناسبت سے جو دو اضلاع اور ایک ڈویژن کا اعلان کیا وہ کارآمد ثابت ہوگا مزید ڈویژن اضلاع سب ڈویژن اور تحصیل بنانے کیلئے کارروائی مکمل کردی ہے صرف اعلان متوقع ہے مزید اضلاع اور ڈویژن بنانے سے ایک طرف آبادی تقسیم اور دوسری جانب عوام کے مسائل اپنے خطے میں حل کرنے کے امکانات پیدا ہوں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سرکاری املاک حکومت کی پراپرٹی ہے حکومت انہیں مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کوشش کرے گی جہاں بھی لینڈ مافیا نے غلط اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی وہاں پر متعلقہ افیسران کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قانون کے مطابق کارروائی کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افیسران کے خلاف کارروائی کریں گے۔


