کوئٹہ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کلی الکوزئی دیبہ کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں کیسکو حکام کو بارہاں شکایات درج کروانے کے باوجود بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ بددستور درپیش ہے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہے بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی بھاری بھرقم بل بھیجے جارہے ہیں اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیاگیا تو احتجاج کرتے ہوئے شاہراہوں کو بند کرنے سے گریز نہیں کریں گے
Load/Hide Comments


