سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے17مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق،قرنطینہ کردیا گیا

کراچی:سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے17مسافر کورونا میں مبتلا نکلے۔مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ٹیسٹ کیے گئے تو 17مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں