دکی، حادثاتی گولی لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق
دکی: کلی ملک علی محمد ناصر میں گھر میں حادثاتی گولی چل جانے کے باعث پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گھر میں پستول کی صفائی کرتے وقت حادثاتی گولی چل جانے سے پانچ سالہ بچہ مدثر خان ولد محمد زئی قوم ناصر سکنہ کلی ملک علی محمد ناصر موقع پر جان بحق ہوگیا۔جسکی لاش سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


