گوادر پورٹ، ڈیسیلینیشن پلانٹ سے گوادر شہر کو روزانہ دو لاکھ گیلن پانی کی سپلائی شروع
گوادر: گوادر پورٹ کے ڈیسیلینیشن پلانٹ سے گوادر شہر کو روزانہ دو لاکھ گیلن پانی کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔پانی کی فراہمی کا منصوبہ چیف سیکریٹری بلوچستان کے حالیہ دورہ گوادر کے دوران پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے چیف سیکریٹری بلوچستان نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی کو سی او پی ایچ سی ایل کے چیئرمین سے رابطہ کرنے کو کہا تھاچیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی درخواست پر سی او پی ایچ سی ایل نے گوادر پورٹ ڈیسیلینیشن پلانٹ سے پانی کی سپلائی کی حامی بھری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ نے اپنی نگرانی میں بروزِ ہفتہ پانی کی سپلائی عارضی طور پر شروع کروا دیا ہے جوکہ عارضی طور پر بحران پر قابو پانے کی ایک کوشش ہے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای کی کوششوں سے گوادر کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شادی کور ڈیم سے منسلک کر دیا جائے گاعیدالاضحیٰ سے پہلے پانی کی سپلائی شروع کرکے پانی کے بحران پر قابو پایا جائے گاواضح رہے اس وقت گوادر شہر میں شدید پانی کے بحران کے ساتھ ساتھ گٹر آمیزیش پانی کی سپلائی کی جارہی ہے ضلع گوادر کے پانی بحران کا مستقل بنیادوں پر حل اور اس پرقابو پانے کے لئے میرانی ڈیم سے پائپ لائن کی بچھائی سے ہے۔


