بلوچستان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیلاب سے ممکنہ صورتحال کے موقع پر دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں،جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے ڈی جی پی ڈی ایم ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں